وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Follow US
پاکستان

جنوبی وزیرستان لوئر:عوام کا دہشتگردوں کو بھرپور جواب، تین ہلاک

فاروق
فاروق محسود
جولائی 23, 2025
شیئر کریں

قبائلی مشر ملک سردار علی کے چچازاد بھائی کے اغواء کی کوشش ناکام، تین سو سے زائد افراد پر مشتمل قومی لشکر حفاظت کے لیے پہنچ گیا
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بعداز نمازِ مغرب جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل اعظم ورسک درابلے گاوں میں ملک سردار علی کے چچازاد کو ان کے گھر کے قریب سے نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ خاندان کے افراد نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا، جس کے نتیجے میں تین اغوا کار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔۔
پولیس زرائع نے وزیرستان ٹائمز کو بتایا کہ اغوا کاروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، ہلاک ہونے والوں میں ضیاء الرحمان، حیدر وزیر، اور ایک افغان شناخت رکھنے والا مارا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے وزیرستان ٹائمز کو بتایا ہے کہ وزیر احمدزائی کرے خیل قبیلے کا تین سو سے زائد افراد پر مشتمل قومی لشکر ملک سردار علی اور خاندان کی حفاظت کے لیے ان کے گھر پہنچ گیا ہے۔
اس موقع پر ملک سردار علی وزیر کرے خیل نے اپنے قبیلےکو واٹس اپ اڈیو پیغام میں کہا ہےکہ وزیر کرے خیل قبیلے کے قومی لشکر نے علاقہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے، عوام فکر نہ کرے، انہوں نے مذید کہا ہے کہ زندگی میں اس قسم کے واقعات آتے رہتے ہیں۔ اپنے گھر کے آس پاس کا پورا علاقہ قومی لشکر کے مکمل کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا، نہ ہم نے کوئی جرم کیا ہے اور نہ ہی کسی کے کام میں مداخلت کی ہے۔ اگر اس کے باوجود بھی کوئی گھر پر دھاوا بولنے کی کوشش کرتا ہے، تو ہم آخری سانس تک غیرت سے ان کا مقابلہ کریں گے۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

عدالتی فیصلہ الیکشن کمیشن کو موصول، کل تک مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ بحال ہونے کا امکان

جون 29, 2025
پاکستان

بنوں میں جھڑپ میں 2 دہشتگرد ہلاک، لکی مروت میں حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید

جولائی 1, 2025
قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا

پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

جون 30, 2025
پاکستان

شمالی وزیرستان:اتمانزئی مشران نے علاقائی امن اومان صورتحال پر جرگہ طلب کرلیا

جولائی 3, 2025
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
Follow US
2025 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?