جنوبی وزیرستان: وانا سے توئی خلہ جانے والی پولیس گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس پی رخمین شدید زخمی

فاروق
فائل فوٹو: اے ایف پی

جنوبی وزیرستان : وانا سے تحصیل توئی خلہ جانے والی پولیس گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی رخمین شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی ڈی ایس پی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ کے بعد ایک پولیس اہلکار لاپتہ ہوگیا تھا تاہم پولیس کی جانب سے شروع کیے گئے سرچ آپریشن کے نتیجے میں لاپتہ اہلکار بعدازاں تھانہ توئی خلہ صحیح سلامت پہنچ گیا۔

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے