مستونگ: مسلح افراد کا مرکزی بازار اور 3 بینکوں پر حملہ،ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

فائل فوٹو: اے ایف پی

مستونگ میں مسلح افراد نے بازار پر حملہ کردیا۔ فائرنگ اور دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے مرکزی بازار پرحملہ کردیا، ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق فائرنگ اوردھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور7 افراد زخمی ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے مستونگ کے 3 بینکوں پر بھی حملہ کیا جبکہ متعدد سرکاری گاڑیوں اور املاک کو نذر آتش کردیا، واقعے کے بعد بازار بند ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے