لدھا کے گاوں کوٹ لنگرخیل میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک خاتون جاں بحق

فاروق

جنوبی وزیرستان اپر ہیڈکوارٹر لدھا کے گاوں کوٹ لنگرخیل میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

واقعہ گزشتہ شب عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے بعد پیش ایا۔جس میں تین مختلف گاوں غواک، سلطانہ اور کوٹ لنگرخیل گاوں کے لوگ اس جھڑپ کے بعد پیش آنے والے صورتحال سے متاثر ہوئے

کوٹ لنگرخیل میں ایک مارٹر گولہ ایک گھر پر گرا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں۔ انہیں فوری طور پر سول ہسپتال لدھا منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

نماز جنازہ میں وزیرستان بھر سے سیاسی و سماجی رہنما اور قبائلی مشران نے شرکت کی۔ بعد ازاں جنازے میں شریک لوگوں نے لدھا قلعہ اور ہیڈکوارٹر عمارت کے سامنے احتجاج کیا ۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور عام شہریوں کو جانی تحفظ فراہم کیا جائے۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے