خیبرپختونخوا : لکی مروت میں فائرنگ سے امن کمیٹی کا سربراہ 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے امن کمیٹی کا سربراہ کو 2 ساتھیوں سمیت قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع لکی مروت میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے امن کمیٹی کےسربراہ شہاب خیل جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو جرگہ ممبران کو بھی قتل کیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے