حالیہ مون سون بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ۔چشمہ بیراج کے تمام 52 گیٹس کھول دئیے گئے ۔ ارساء چشمہ زرائع کے مطابق چشمہ بیراج میں اس وقت پانی کی آمد 2 لاکھ 82 ہزار 350 کیوسک جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کا اخراج 2 لاکھ 10 ہزار 8 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ چشمہ بیراج میں پانی کا لیول 668 فٹ ہے ۔چشمہ بیراج سے ملحقہ تمام جھیلیں پانی سے بھر گئیں۔ چشمہ جہلم لنک کینال اور چشمہ رائیٹ بینک کینال میں بھی پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔ ارساء زرائع کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے