محرم الحرام سیکورٹی: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

فاروق

کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ڈویژن کا محرم الحرام میں امام بارگاہوں اور ان سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کے روایتی راستوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ڈیرہ کا دورہ

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے اور سیکیورٹی کے فول پروف حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیےکمشنرظفر الاسلام خٹک اور ریجنل پولیس آفیسر سید اشفاق انور ڈیرہ ڈویژن نے ضلع کے مختلف امام بار گاہوں اور ان سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کے روٹس کی کڑی نگرانی کے سلسلے میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے اعجاز شہید پولیس لائنز ڈیرہ میں قائم پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔اس دوران ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عبد الناصرخان،ڈی پی او ڈیرہ سجاداحمدصاحبزادہ سمیت سیکیورٹی فورسز کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ اور انچارج پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ڈی ایس پی لیگل عمران کنڈی نے کمشنر اور آر پی او ڈیرہ کو امام بارگاہوں میں محرم الحرام کے دوران منعقد ہونیوالے مجالس، جلوسوں اور دیگر مزہبی رسومات کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر کمشنر اور آر پی او ڈیرہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعےامام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا بھی تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے ضلع میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈیرہ کی عوام پر بھی زور دیا کہ وہ محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران امن کے قیام کی خاطر انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ شرپسند عناصر کو شہر کے امن خراب کرنے کا کوئی موقع میسر نہ آئے

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے