ڈسٹرکٹ پولیس افسر جنوبی وزیرستان اپر ارشد خان کی ہدایات پر تھانہ سراروغہ ایڈیشنل ایس ایچ او احمد شاہ کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے
جنوبی وزیرستان اپر پولیس پبلک ریلیشن افسیر محمد شعیب کی جانب سے جاری پریس ریلز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارشد خان کے امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان، مال و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری کردہ واضح اور دو ٹوک احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں پولیس متحرک ہے۔اس سلسلے میں آج ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سراروغہ احمد شاہ نے سراروغہ کے حدود میں مختلف شاہراؤں اور حساس مقامات پر جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا اس دوران انہوں نے مشکوک افراد، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، رکشوں، کاروں، چھوٹی بڑی گاڑیوں اور مشکوک اشیاء کی باریک بینی سے چیکنگ کی
اس حوالے سے ڈی پی او ارشد خان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیکر علاقہ کو جرائم سے پاک کرنے میں تعاون کریں