خیبرپختونخوا میں نئی حکومت کی تشکیل: ڈاکٹر عباد وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار، امیر مقام سرگرم

فاروق

پشاور:خیبرپختونخوا میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، اور اطلاعات کے مطابق ایم پی اے ڈاکٹر عباد کے نئے وزیراعلیٰ بننے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما امیر مقام اس پیش رفت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور اپنے بھائی کو وزیراعلیٰ بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔
امیر مقام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت تقریباً 30 کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے آزاد ایم پی اے ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 کے قریب ایم پی ایز نے خود ان سے رابطہ کیا اور علی امین گنڈاپور کے "عذاب” سے نجات کی درخواست کی، یہ کہتے ہوئے کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہو ان کے ساتھ شامل ہونے کو تیار ہیں۔
امیر مقام نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں ایک مشترکہ حکومت بنا رہے ہیں۔ ان کے مطابق، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی اس مشترکہ حکومت کی حمایت کر رہے ہیں اور علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کے لیے سرگرم ہیں۔
یہ پیش رفت صوبے کی سیاسی صورتحال میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے، اور آئندہ دنوں میں مزید سیاسی رابطوں اور فیصلوں کی توقع ہے

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے