شمالی وزیرستان کے علاقے خدّی میں 13اہلکار خودکش حملہ میں شہید جبکہ 24 زخمی ہو گئے، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے خدّی میں علی الصبح خوفناک خودکش حملے میں کم از کم 13 اہلکار شہید جبکہ 24 افراد زخمی ہوگئے، جن میں 14 عام شہری بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی بم ڈسپوزل یونٹ کی مائن ریزسٹنٹ ایموبُش پروٹیکٹڈ گاڑی سے ٹکرا دی۔ اس صورتحال میں 13اہلکار خودکش حملہ میں شہید جبکہ 14 عام شہریوں سمیت 24 افراد زخمی ہو گئے، یہ حملہ صبح تقریباً 7 بج کر 45 منٹ پر اس وقت پیش آیا، جب علاقے میں فوجی نقل و حرکت کے باعث کرفیو نافذ تھا۔
حملے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا، جبکہ دوسری طرف مقامی حکام کی جانب سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تنظیم اُسود الحَرَب، جو حافظ گل بہادر گروپ کا ذیلی دھڑا ہے، نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ حملہ حالیہ مہینوں میں شمالی وزیرستان میں ہونے والا سب سے ہلاکت خیز واقعہ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے علاقے کی سیکیورٹی صورتحال پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
شمالی وزیرستان: 13اہلکار خودکش حملہ میں شہید، 24 زخمی

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔