چلاس میں کلاؤڈ برسٹ اور گلیشیئر پگھلنے سے تباہی، مکانات، فصلیں اور پل بہہ گئے

 چلاس میں کلاؤڈ برسٹ اور گلیشیئر پگھلنے کے بعد شدید سیلاب امڈ آیا، جس سے مکانات، مسجد، پل اور گاڑیاں پانی کی نذر، مال مویشی اور قیمتی سامان بھی بہہ گیا، زمینی رابطے منقطع، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ چلاس کا سب سے زیادہ متاثر علاقہ
تھور ہے، جہاں اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

سیلابی ریلے کے نتیجے میں متعدد مکانات بہہ گئے، ایک مسجد بھی متاثر ہوئی، پل اور سڑکیں تباہ ہو گئیں، کئی گاڑیاں سیلاب کی نذر ہو گئیں، مال مویشی ، قیمتی گھریلو سامان ضائع ہو گیا، مبینہ طور پر 200 گرام سونا اور نقد رقم بھی پانی میں بہہ گئی۔

چلاس میں کلاؤڈ برسٹ اور اس کے بعد آنے والے سیلاب سے: کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا، باغات تباہ ہو گئے، دیہی معیشت کو بڑا دھچکا لگا۔

سیلاب کے باعث زمینی رابطے منقطع ، کئی علاقے باقی دنیا سے کٹ گئے ہیں، جبکہ امدادی ٹیموں کو ان علاقوں تک رسائی میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔

مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، نقصانات کا ابتدائی جائزہ لیا جا رہا ہے، متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے