جنوبی وزیرستان اپر: تحصیل سراروغہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایس ایچ او احمد شاہ سمیت7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔
ضلعی پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان اپر ارشد خان نے وزیرستان ٹائمز کو بتایا کہ ایس ایچ او سراروغہ احمد شاہ تحصیل سراروغہ کے علاقے پڑتگی کے مقام پر بارودی مواد کو ناکارہ کرنے کے لیئے بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ گئے تھے کہ واپسی پر بنگے والا کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے سڑک پر ناکہ بندی کر رکھی تھی پولیس کے مطابق مسلح افراد نے اہلکاروں کی گاڑی روک کر ایس ایچ او احمد شاہ اور ان کے ساتھ موجود 6پولیس اہلکاروں جن میں دو بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار بھی تھے، کو اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اغوا کاروں کا سراغ لگانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق تاحال ایس ایچ او احمد شاہ اور دیگر مغوی اہلکاروں کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی


