وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Follow US

باڑہ میں‌ اراضی تنازعہ پر خاتون سمیت 3 افراد قتل، فائرنگ سے 2 افراد زخمی

ویب ڈیسک
جون 18, 2026
شیئر کریں

 خیبر پختونخوا کے علاقے باڑہ میں‌ اراضی تنازعہ خونی تصادم میں تیدیل ہو گیا، اس تنازعہ پر دو بھائیوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، دو افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعہ باڑہ کے نواحی علاقے برقمبرخیل امن چوک میں پیش آیا جہاں دو بھائیوں بادشاہ اور اصغر کے درمیان مشترکہ جائیداد پر تنازعہ چل رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق جائیداد پر قبضے کی کوشش کے دوران پہلے ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ شروع ہو گئی۔

باڑہ میں‌ اراضی تنازعہ پر ہونیوالی فائرنگ کے نتیجے میں اصغر کا بیٹا منصف، مسماۃ (ش) زوجہ اصغر اور فرہاد ولد بادشاہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
جبکہ اس موقع پر اصغر اور اس کی بیٹی مسماۃ (ج) زخمی حالت میں ڈوگرہ ہسپتال منتقل کیے گئے جہاں سے انہیں تشویشناک حالت کے باعث پشاور ریفر کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی افراد نے صورتحال پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

شمالی وزیرستان سے دو بینک منیجرز اغوا، علاقہ مکینوں کا احتجاج کا اعلان

جولائی 25, 2025
پاکستان

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 33 زخمی

جون 14, 2026
پاکستان

مستونگ: مسلح افراد کا مرکزی بازار اور 3 بینکوں پر حملہ،ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

جولائی 1, 2025
پاکستان

وانا میں احتجاجی مظاہرہ؛ امن بحالی،انگورآڈہ پر تجارت کی بحالی سمیت دوسرے مطالبات پیش

اگست 22, 2025
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
Follow US
2026 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?