ٹانک: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں عودل میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر کےدروازے پر دستک دی۔ پولیس کانسٹیبل حزب اللہ گنڈہ پور جوں ہی باہر نکلے، مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
کانسٹیبل حزب اللہ گنڈہ پور پاکستان پیپلز پارٹی ٹانک کے ضلعی صدر ہدایت اللہ خان گنڈہ پور کے چچازاد بھائی تھے اور وہ پولیس لائن میں چالان ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے


