مکین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، دو روز قبل اغوا کیا گیا تھا، پولیس

فاروق

جنوبی وزیرستان:جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے مکین دشکہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق آج صبح تقریباً 9 بجے نامعلوم ملزمان نے زیڑ سار گاؤں ڈانگرکائی کے رہائشی 19 سالہ نوجوان رضا اللہ ولد عبدالمالک کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد مقتول کی لاش کافی دیر تک جائے وقوعہ پر موجود رہی،جوکہ پولیس نے اس علاقے سے اپنی تحویل میں لی

دوسری جانب مقتول کے خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔

تھانہ مکین کے ایس ایچ او ہدایت اللہ محسود نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، اور ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کے لواحقین نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوان کو دو روز قبل نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جس کی رپورٹ پولیس کو درج نہیں کرائی گئی تھی۔ ایس ایچ او ہدایت اللہ نے ‘وزیرستان ٹائمز’ کو مزید بتایا کہ واقعے کے اصل محرکات اور ملزمان کی شناخت کے لیے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے