وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
  • صفحۃ اول
  • پختونخوا
  • قومی
  • کالم
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Search
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • قبائلی اضلاع / خیبر پختونخوا
  • کالم / بلاگز
  • کھیل و ثقافت
  • ماحولیات
  • ہمارے بارے میں
Follow US

آبنائے ہرمز کی بندش: مشرق وسطیٰ میں تیل کی پیداوار میں 57 فیصد کمی

ویب ڈیسک
اپریل 25, 2026
شیئر کریں

آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور بندش کے باعث مشرق وسطیٰ میں تیل کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی صورتحال اور کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ میں تیل کی پیداوار میں 57 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سے خلیجی ممالک کی توانائی کی برآمدات شدید متاثر ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحری راستوں پر کشیدگی، تجارتی جہازوں کی تحویل اور ایران و امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمت 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ برطانوی خام تیل بھی 2 فیصد اضافے کے بعد 107 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

توانائی ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ اور سپلائی چین پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

ملک بھر میں آج بھی بارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

جون 29, 2025
پاکستان

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 33 زخمی

جون 14, 2026
پاکستان

شمالی وزیرستان سے دو بینک منیجرز اغوا، علاقہ مکینوں کا احتجاج کا اعلان

جولائی 25, 2025
پاکستان

خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کا کتنے فیصد حصہ مسلح گروہوں کو دیا جاتا ہے؟ مولانا کا بڑا انکشاف

اگست 18, 2025
وزیرستان ٹائمزوزیرستان ٹائمز
Follow US
2026 | WAZIRISTAN TIMES | RIGHTS RESERVED
POWERED BY: THE DOTANI DIGITAL
Welcome Back!

Sign in to your account

یوزر نیم / ای میل
پاسورڈ

Lost your password?