سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں گرین شرٹس کی کامیابی کا سفر جاری، دوسری فتح سمیٹ لی، سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو 7وکٹوں سے ہرا دیا ، اور ا سکے ساتھ ہی سیریز میں قومی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں آئی لینڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، ان کی جانب سے 41 رنز بنا کر جینتھ لیاناگے ناٹ آؤٹ رہے، اور یہ سب سے زیادہ سکور کرنے والے قرار پائے، ان کے علاوہ کوشل پریرا 25 اور کامل مشرا 22 رنز بنا پائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 جبکہ سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جوابی اننگز میں پاکستانی بلے باز چھا گئَ اور 129 رنز کا ہدف صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 16ویں اوورز میں ہی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
صاحبزادہ فرحان 45 گیندوں 80 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، صائم ایوب نے 20 اور بابر اعظم نے 16 رنز بنائے۔
سری لنکا کو اپنے پہلے میچ بھی شکست کھانا پڑی، اس میچ میں زمبابوے نے آئِی لینڈرز کو 67 رنز سے ہرایا، جبکہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7وکٹوں سے شکست دیدی.
سہ ملکی ٹی 20 سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
