یوم دفاع و یوم شہداءپاکستان کی مرکزی تقریب عاطف شہید پارک میں منعقد ہوئی

2f46173a-13da-4095-b7c7-721ad0fe101b.jpg

کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت،ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر)فیروز شاہ ،اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈئیر راوعمران سرتاج ،کمانڈنٹ ڈی ایس جی بریگیڈئیر نسیم اور کمانڈنٹ سی ایم پی کرنل عمران نے یادگار شہداءپر پھولوں کے گلدستے چڑھائے،

پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور بنگش ، اسسٹنٹ کمشنرکیپٹن (ر) عون حیدر گوندل ،لیفٹیننٹ کرنل اصغر محمود شیرازی، محمد عمران گنڈہ پور ایڈووکیٹ صدر پاکستان پیٹریاٹ فرنٹ یوتھ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب کے شرکاءنے وطن عزیز سے اپنی محبت،وطن کے لیے قربانیاں پیش کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیااور وطن کے لئے جان دینے کے عزم کو دہرایا۔