6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر ایف سی قلعہ ٹانک میں ایک تقریب منعقد ہوئی

70310970_1676631075805790_8355772876237832192_n.jpg

ملک کے دیگر حصوں کی طرح ٹانک میں بھی یومِ دفاعِ پاکستان جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا جنگِ ستمبر کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے24 سے سندھ رجمنٹ لجپال بٹالین کے زیر اہتمام ایف سی قلعہ بیس کیمپ میں تقریب منعقد ہوئی .

جسمیں شہداء کے اہلخانہ، سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر امتیاز،کمانڈنگ آفیسر لیفیٹنٹ کرنل الطاف بلوچ،ڈپٹی کمشنر فہد خان وزیر،ڈی پی او محمد عارف خان،ڈی او ایف سی خان زیب مہمند،پاک آرمی کے دیگر آفسیرز،جوانوں، ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے معززین علاقہ اورمقامی صحافیوں نے شرکت کی

تقریب سے مہمان خصوصی بریگیڈئیر امتیاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا 6ستمبرکا دن ایک سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے کیونکہ اس دن ہماری بہادرافواج اور غیور قوم نے ملکر کئی گنا طاقت ور دشمن کو شکست دیکر ناکوں چنے چبوائے اور دنیا پر واضح کر دیا کہ ہمیں کوئی طاقت کے بل بوتے پر شکست نہیں دے سکتا .

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں اور آفسیرز نے دشمن کے مضموم عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے ناموسِ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاجن پر ہم اپنے ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں .

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کے لئے پاک آرمی دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے شہداء کے اہلخانہ ہمارے سروں کے تاج ہیں اور وہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں پاک آرمی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بریگیڈئیر امتیاز شہداء کے گھروں کو گئے اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی تقریب کے اختتام پر بریگیڈئیر امتیاز،کرنل الطاف بلوچ،ڈپٹی کمشنر فہد وزیر اور ڈی پی او رعارف خان نے شہداء کے خاندانوں میں تحائف تقسیم کئے دریں اثناء کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجحتی کے لئے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈی آر سی ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا .

جس میں ڈپٹی کمشنر فہد وزیر،ڈی پی او محمد عارف خان،ڈی او ایف سی خان زیب مہمند،سرکاری محکموں کے حکام،معززین علاقہ،سکولوں کے طلباء وطالبات نے شرکت کی تقریب کے دوران طلباء اور طالبات نے ملی نغموں،قومی ترانے اور ٹیبلو پیش کر کے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجحتی کیا جبکہ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر فہد خان وزیر کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی بھی نکالی گئی و ڈی پی او آفس سے شروع ہوئی اور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی .

ڈپٹی کمشنر فہد وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بھیٹے گے اور جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کی طرف سے جد جہد جاری رہے گی بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لئے نہتے کشمیریوں پر جبر اور ظلم کی انتہا کو پہنچ چکا ہے لیکن وہ کبھی بھی اپنے مضموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا ریلی میں کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔