ڈپٹی کمشنر فہد وزیر کا ایم سی ایچ سی ٹانک کا اچانک دورہ

69726226_1676543922481172_580104795830878208_n.jpg

ٹانک ڈپٹی کمشنر فہد وزیر کا ایم سی ایچ سی کا اچانک دورہ،عملے کی حاضری اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا،پولیو سے انکاری والدین کو آمادہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے باقاعدگی سے پلانے کی ترغیب دی۔

ڈپٹی کمشنر فہد وزیر نے کہا کہ اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے باقاعدگی سے پلائیں ۔ڈپٹی کمشنر فہد وزیر نے عملے کی موجودگی اور صفائی کی بہتر صورت حال پر انچارج ایم سی ایچ سی کو شاباش دی۔

ڈپٹی کمشنر فہد وزیر نے سٹی ٹو میں کرانک ریفیوزل پر قابو پالیا اور انکے والدین کو آمادہ کیا،اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر فہد وزیر کی محکمہ صحت میں عوامی ریلیف کے لئے کاوشوں کو سراہا اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ آٹھ بجے صبح ڈپٹی کمشنر کے مختلف ہیلتھ فیسیلٹیز پر اچانک چھاپوں سے کام چور اہلکاروں کی دل شکنی ہوگی اور انھیں ڈیوٹی کا پابند بنایا جاسکے گا۔