کورکمانڈر پشاور مظہر شاہین، آئی جی ایف سی میجر جنرل اظہرعباسی اور کمانڈر 55 بریگیڈ واجد صبغت کا شکریہ

70417290_2456850251311151_6879872017110138880_n.jpg

جنوبی وزیرستان روشن مستقبل کی ضمانت مکین، لدھا، سام ،کڑمہ کے رہائشیوں کا اپنے رشتے داروں سے رابطہ ہوگیا آسان۔

جنوبی وزیرستان سام میں یوفون موبائل نیٹ ورک نے کام شروع کردیا ۔لدھا، مکین، کانیگرم، کڑمہ اور اس پاس کے دوسرے علاقوں کے لوگوں کو اب موبائل فون کی سہولت میسر ہوگی۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ اب لدھا، مکین، کانیگرم،کڑمہ اور اس پاس کے دیہاتو ں پر مشتمل عوام ملک کے دیگر حصوں میں رہائش پزیر اپنے عزیز واقارب سے رابطے کرسکتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوسکتے ہیں.

اہلیان علاقہ کے لوگوں نے کورکمانڈر پشاور مظہر شاہین، آئی جی ایف سی میجر جنرل اظہرعباسی اور کمانڈر 55 بریگیڈ واجد صبغت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈر 55 بریگیڈ واجد صبغت نے علاقہ کے بنیادی مسلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا ۔اس سے پہلے جنوبی وزیرستان کے لوگوں کو ملک کے دیگر شہروں میں رہنے والے لوگوں اور رشتے داروں سے رابطہ کرنے کا کوئی طریقہ نہ تھا لیکن بریگیڈئر واجد صبغت نے اہل علاقہ کے اس دیرینہ مسلے کو حل کرکے لوگوں کے دل جیت لئے.اہلیان علاقہ نے کورکمانڈر ائی.جی.ایف سی اور پاک فوج کے 55 بریگیڈ کو خراج تحسین پیش کیا.