فاٹا انضمام کے فوائد، بنیادی مرکز صحت میں پولیس چوکی قائم

108021026_60b3d7cc-4f17-49cd-91e0-e904dc255e98-1.jpg

جنوبی وزیرستان وانا میں تبدیلی سرکار کی مثالی پولیس کا مثالی کارنامہ،شکئی تحصیل کی لاکھوں نفوس پرمشتمل واحد BHU بنیادی مرکز صحت میں پولیس اسٹیشن قائم کردیا گیا ہے،

وانا سب ڈویژن تحصیل شکئی میں واحد بنیادی مرکزصحت جوکہ شکئی کے لاکھوں افراد کی صحت کی سہولیات کیلئے بنایا گیاتھااور روزانہ کی بنیاد پر درجنوں مریض اپنی ضروریات پوری کررہے تھے، کو خیبر پختونخواہ کی مثالی پولیس بنیادی مرکز کو اب پولیس چوکی بناکر مثال قائم کردا،

مقامی لوگوں کا کہنا ہے،کہ وادی شکئی کے 9 اقوام پر مشتمل قبائلی عمائدین نے متفقہ فیصلہ دیا،کہ پولیس چوکی 45 دن کیلئے صحت کے بنیادی مرکز میں عارضی طور پر قائم کی جائے گی،اس دوران پولیس چوکی کیلئے متبادل بندوبست کیا جائے گا،اور45 دن بعد پولیس چوکی کہیں اور منتقل کی جائے گی،مقامی نوجوانوں نے حکومت اور پولیس کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے،کہ لوگوں کے محافظ پولیس جو اپنے لئے چھت نہیں بنا سکتی،وہ خاک لوگوں کی حفاظت کرے گی۔

لوگوں کا کہنا ہے،کہ چاہئے تو یہ تھا،کہ پہلے وزیرستان میں پولیس فورس کیلئے ایک مضبوط سٹرکچر تیارکیا جاتا،اس کے بعد ابادی کے تناسب سے پولیس کی افرادی قوت میں اضافہ کیا جاتا،مقامی سطح پر عدالتیں قائم ہوتیں،تو اس کے بعد پولیس کو لایا جاتا،