ایل این جی کیس: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل گرفتار

5d4a99670ca81.jpg

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی ایل این جی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری درخواست مسترد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مفتاح اسماعیل کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت پر چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔