قبائلی عوام کی مشکلات سے اگاہ،اور حل کے لیئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں۔آئی جی ایف سی ساوتھ

WhatsApp-Image-2019-05-09-at-22.47.06.jpeg


جنوبی وزیرستان : پاک فوج محسود قبائل کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور علاقہ میں در پیش مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل کو ترجیحی بنیادوں پر بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور ساوتھ میجرجنرل اظہر اقبال عباسی نے جنوبی وزیرستان کا دور افتادہ علاقے باروڑ جنتہ کا دورے کے موقع پر کیا، قبائلی عمائدین نے آئی جی ایف سی اور وفد میں شامل دیگر حکام 28بریگیڈ کمانڈر امجد عزیز ، ونگ کمانڈر کرنل اصف اور تحصیلدار فضل گنڈہ پور کا پرتپاک استقبال کیا اور روایتی پگڑی پہنائی۔

بریگیڈ کمانڈر امجد عزیز نے علاقے میں جاری سینکڑوں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر آئی جی نے اطمینان کا اظہار کیا اور سکول،صحت، پانی جیسے بنیادی مسائل کے حل کے لیئے مذید منصوبوں پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نے علاقہ عمائدین اور نوجوانوں سیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں امن برقرار رکھنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی گئی اور علاقے میں امن قائم کیا گیا،علاقے کے لوگ اس مثالی امن کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے تاکہ علاقہ مذید ترقی کرے۔

انہوں نے مذید کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کی مشکلات اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں محسود قبائل نے وطن عزیز کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ قابل تحسین ہیں پاک فوج محسود قبائل کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور علاقہ میں در پیش مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل کو ترجیحی بنیادوں پر بروئے کار لایا جا رہا ہے قبائلی عمائدین نے ائی جی ایف سی اور وفد میں شامل دیگر احکام کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا،جن کو فوری طور پر حل کرنے کے لیئے آئی جی ایف سی نے احکامات جاری کئے۔