کورکمانڈر پشاور کاورلڈ ریکارڈ بنانے والے نوسالہ رضوان محسودکے لیئے نقد انعام اور میٹرک تک مفت تعلیم دینےکا اعلان

WhatsApp-Image-2019-03-21-at-8.17.59-PM-1.jpeg

جنوبی وزیرستان پولیٹیکل کمپاونڈ ٹانک میں کورکمانڈر پشاور شاہین مظہر نے گنیز بک اف ورلڈ ریکارڈ بنانے والے نو سالہ رضوان محسود سے ملاقات کی، ورلڈ ریکارڈ بنانے پر مباکباد دی اور رضوان کے لیئے نقد انعام اور ڈیرہ اسماعیل خان آرمی پبلک سکول میں میٹرک تک مفت تعلیم دینےکا اعلان کیا۔
کورکمانڈر نے رضوان محسود کے کوچ اور 17 گنیز بک اف ورلڈ ریکارڈ بنانے والے عرفان محسود کے لیئے اکیڈمی بنانے اور رضوان کیساتھ تین اور مارشل ارٹ کھلاڑیوں کی بھی میٹرک تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، سہولیات دیکر ٹیلنٹ کو سامنے لائنگے تاکہ ملک و قوم کا نام روشن کرسیکں۔
یاد رہے کہ رضوان محسود نے گذشتہ دنوں رضوان محسود نے 30 سیکنڈ میں 46 ہیلی کاپٹر سپائن لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کرکے گنئیز بک اف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا اس سے پہلے یہ ریکارڈ انڈیا کے پرا بھاکر ریڈی کے پاس تھا