ٹانک میں جشن دامان ثقافتی میلہ، انتظامات مکمل کرلیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک

WhatsApp-Image-2019-03-11-at-4.24.11-PM.jpeg

ٹانک :ٹانک میں تین روزہ جشن دامان ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جارہا، جس کے لیئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پندرہ مارچ سے تین روزہ جشن دامان ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جائے گا ۔تین روزہ جشن دامان ثقافتی میلہ ٹانک کے جہاز گرانڈ اور ٹاون ہال میں ضلعی حکومت کے زیراہتمام منعقد ہوگا.جس کا مقصدنہ صرف پاکستان میں بسنے والوں کو بلکہ پوری دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے ا س میلے سے وہ لوگ بھی لطف اندوز ہوں گے جوانتہاپسندی اور بد امنی کی وجہ سے اپنے علاقوں کو چھوڑ کر ٹانک میں آباد ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرنے مذید کہاجشن دامان ثقافتی میلہ میں مختلف پروگرامز ہونگے جن میں نیزہ بازی ،کشتی،کبڈی ،پولو، گھوڑا ریس ،گھوڑا رقص،پشتو اور سرائیکی میوزک،،باسکٹ بال،کتا ریس،،تیر بازی،پی ٹی شو،مشاعرہ اور نعت خوانی کے مقابلے شامل ہونگے جن سے شہریوں کو کئی سال بعد تفریحی کا موقع ملے گا ۔ انہوں نے مذید کہا کہ دہشتگردی کی وجہ سے ٹانک میں ہونے والےپیر صابر شاہ بابا عرس، اماخیل، دیوان شاہ اورشاہ عالم کے میلے متاثر ہوئے ہیں لیکن اب ملک اور علاقے میں امن کے قیام کے بعد تمام عرس اور میلے پھر سے شروع ہورہے ہیں۔