انڈیا کومنہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیر،دوتانی اور سلیمان خیل قبائل کا گرینڈ جرگہ میں اعلان

52769412_752550028464884_7568671770798981120_n.jpg

جنوبی وزیرستان وانا میں قبائل کا گرینڈ جرگہ منعقدہوا، جس میں انڈیا کومنہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا اعلان کیا گیا ۔جرگہ ممبران نے ہر محاز پر ملک کے مشرقی اور مغربی سرحدات کا دفاع کرنے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

گرینڈ جرگے میں احمدزائی وزیر قبائل ،دوتانی اور سلیمان خیل قبائل کے چیدہ چیدہ مشران اور علماء کرام نے کثیرتعداد میں شرکت کیں۔

اس موقع پرمعروف شخصیت مولانا میرزاجان وزیر، چیف ملک بسم اللہ خان وزیر،ملک اجمل وزیر ،ملک محمد جمیل وزیر،ملک شیرین جان وزیر، مولانا شاکراللہ وزیر،ملک شہریار وزیر،ملک سردار عباس سلیمان خیل اورچئیرمین قبائل یوتھ جرگہ عمر وزیر سابق کسٹم کلکٹر نصراللہ ودیگر نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ ہم ہر محاز پر پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہینگے انڈیا کی دراندازی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں

جرگے کے شرکاء نے کہا کہ ہم پاک فوج کے اشارے کے منتظر ہے اور لاکھوں کی تعداد میں قبائل جاکر مودی سرکار کو ایسا جواب دینگے جو تاریخ میں یاد رکھیں گے ۔

جرگے کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد اور مودی مردہ باد کے نعرے لگائیں اور اپنے ملک کی دفع کیلئے مالی وجانی ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔