زلمی کے کپتان ‘ڈیرن سیمی ‘ پہلی بار پشاور آئیں گے

a998031a-7a50-46b0-9a12-9f3a965a173b-1.jpg

پاکستان سپرلیگ سیزن فور 14 فروری سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ سیزن 4 کے لئے ٹیموں نے بھی تیاریاں شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں پشاور زلمی کی کٹ اور اینتھم لانچ  4 فروری کو پشاور میں منعقد ہوگی۔

گورنر ہاوس میں ہونیوالے ایونٹ میں پشاور زلمی کے تمام سپر اسٹار کرکٹر، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ شریک ہوگی۔

ایونٹ کے لئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پہلی بار پشاور آرہے ہیں۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاویدآفریدی کے مطابق ڈیرن سیمی کا شاندار استقبال روایتی انداز میں کیا جائیگا۔

ایونٹ میں پشاور زلمی کے اسٹار کرکٹرز مصباح الحق ، کامران اکمل، وہاب ریاض ، عمر امین ، عمید آصف ، ابتسام شیخ ، ثمین گل بھی شریک ہوں گے اور اس کے علاوہ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی،  صدر ظہیر عباس، مینٹور یونس خان ، ہیڈکوچ محمد اکرم اور مینجر ارشدخان بھی ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

ٹورنامنٹ میں کل 6 ٹیمیں اسلام آباد یونائٹیڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان شامل ہیں، اس ایونٹ کے ابتدائی میچ متحدہ عرب امارات جبکہ باقی کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔