میرانشاہ، زلمی مدرسہ لیگ کے سیمی فائنلز اور فائنل مقابلے آج ہوں گے

EARVJvCW4AAmJq8-780x405-1.jpg

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں جاری زلمی مدرسہ لیگ کے سیمی فائنلز کے ساتھ ساتھ فائنل بھی آج کھیلا جائے گا۔

یونس خان سٹیڈیم میرانشاہ میں جاری زلمی مدرسہ لیگ حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جہاں لیگ میچز کے بعد چار بہترین ٹیموں کے درمیان آج سیمی فائنل اور پھر فائنل کے مقابلے ہوں گے۔

پہلے سیمی فائنل میں خیبر ایگلز کا مقابلہ جمرود کنگز سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کرم فالکنز کی ٹیم وزیرستان وارئیرز نارتھ کے مدمقابل ہوگی۔

اس حوالے سے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کےمطابق زلمی مدرسہ لیگ مدارس کے طلباء کی مین سٹریمنگ کی ایک کاوش ہے۔

خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 8 قبائلی ڈسٹرکٹس کی 8 ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں، قبل ازیں زلمی مدرسہ لیگ کے پہلے دو ایڈیشنز پشاور اور کوئٹہ میں انتہائی کامیابی سے منعقد کیے گئے جنہیں ملکی اور بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج ملی۔