پاک فوج کی جانب سے گومل میں فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

b7d39ae6-6634-4841-b431-be4d7cfbe882.jpg

پاک فوج کی جانب سے گومل میں فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد،سی ایم ایچ اور الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی سے آئے ہوئےنامور ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کی مفت تشخیص اور علاج کیا.

1500سے زائد خواتین بزرگ اور بچوں کی مفت تشخیص علاج اور انھیں فری ادویات فراہم کی گئیں آشوب چشم اور دیگر انکھوں کی بیماری کے مریضوں کو فری آپٹیکو مہیا کئے گئےسیکٹر کمانڈر ساوتھ بریگیڈئیر امتیاز نے کیمپ کا دورہ کیا .

 

مستحق مریضوں کی نقد مالی مدد کی پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد گومل کے علاقے میں کیا گیا پاک فوج کی جانب سے پنجاب سے آنیوالی ڈاکٹروں اور لیڈی ڈاکٹرز پر مشتعمل ٹیم نے 1500 سے زائد مریضوں کی مفت تشخیص اور علاج کیا .

آشوب چشم اور دیگر انکھوں کی بیماری کے مریضوں کو مفت آپٹیکو فراہم کئے گئے اور جدید مشینوں کے ذریعے مریضوں کے فری ٹیسٹ کیے گئے.

سیکٹر کمانڈر ساوتھ بریگیڈئیر امتیاز نے کیمپ کا دورہ کرکےمستحق مریضوں کی نقد مالی مددکی اس موقع پر کوڑ قلعہ کے میجر عامر،ڈاکٹر طفیل شیرانی،ای ڈی او تعلیم عبدالسلام سمیت سول و فوجی حکام بھی موجود تھےاہلیان علاقہ نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا اہل علاقہ نے بتایا کہ اس پسماندہ علاقے میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد خوش آئیند ہے.