غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے والے میاں بیوی گرفتار

dANGUE-780x405-1.jpg

پولیس نے خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ رضیہ سلطانہ غریب خواتین کو اپنے جال میں پھنساتی تھی اور اس کا شوہر ملزم سلامت علی خواتین سے زبردستی زیادتی کرتا تھا جس کی ویڈیوز ملزمہ بناتی تھی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمان ویڈیوز کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورتے تھے اور ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد خواتین کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف کیا ہے۔