ایف سی گاڑی حادثے کا شکار، چھ اہلکار شدید زخمی

FATA-Security.jpg

شمالی وزیرستان میں ایف سی  گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چھ ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ٹوچی سکاؤٹ کی گاڑی میرانشاہ سے بنوں جا رہی تھی جو نورک کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔
حادثے میں 6 ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوئے جن میں سے دو اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔زخمیوں میں نائب صوبیدار صابر، نائب صوبیدار عبید، لانس نائک دل جان، سپاہی سابق اللہ، نائک الیاس اور حوالدار اویس شامل ہیں جنہیں فوری طور ایف ٹی سی ھسپتال میرانشاہ منتقل کردیا گیا، الیاس اور اویس کی حالت ناک ہے۔