محسود پریس کلب کے ممبرز کیلئے میڈیا کالونی اور گرانٹ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا ! شوکت یوسفزئی

DSC_1198.jpg

محسود پریس کلب کے وفد کا سیلاب محسود کی سربراہی میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کے ساتھ ان کے افس میں ملاقات ، علاقائی اور جنوبی وزیرستان کے صحافیوں کو درپیش مسائل پر خصوصی گفتگو

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے محسود پریس کلب جنوبی وزیرستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ صوبے میں صحافیوں کو درپیش مسائل کو بہت جلد حل کیا جائے گا۔صحافیوں کے مثبت کردار سے عوام کے مسائل حکومت تک بروقت اور صحیح انداز میں پہنچتے ہیں۔ دہشت گردی کو شکست دینے میں صحافیوں کا کردار اہم ہے۔

صحافی برادری نے ملک کی خاطر بڑی قربانیاں دی ہے۔ انیوں نے مزید کہا ہے کہ صحافیوں کے سٹڈی ٹور سے دوسرے علاقوں کی تہذیب، مسائل اور رسم و رواج سے آگاہی اور سیاحت کو فروغ ملے گا ، انہوں نے اپنے دفتر میں محسود پریس کلب جنوبی وزیرستان کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سینئرصحافی سیلاب محسود کے زیر صدارت صحافیوں نے صوبائی وزیر اطلاعات سے اپنے دورہ شمالی علاقہ جات پر تفصیلی بات کی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس قسم کے دوروں سے دوسرے علاقوں کے مسائل اور وسائل جاننے کا موقع ملتا ہے ۔ تہذیب تمدن اور رسم و رواج سے واقفیت ہوتی ہے جو صحافیوں کے کام میں مزید نکھار لا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اس قسم کے دورے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں صحافیوں کے کام میں آسانی پیدا کرنے اور نکھار لانے کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے گی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ملک کے لیے صحافیوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، دہشت گردی کو شکست دینے میں صحافیوں کا کردار اہم رہا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کے عمل میں صحافیوں نے مثبت کردار ادا کیا۔ صحافیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے میڈیا کالونی اور گرانٹ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ قانون کے مطابق ایکریڈیشن کارڈ جاری کرنے کے لئے لائحہ عمل بنا دیا گیا ہے