وزیرستان : برکی قبیلے کا 23جون بروز اتوار عصر 4 بجے کا نیگرم میں گرینڈ جرگہ منعقد

64578318_2331489453774991_2073876373927100416_n.jpg

آج برکی قبیلے کی ڈیرہ اسمعیل خان کے ایک نجی ہوٹل میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحصیل ممبر پیر نعمان ،زروالی خان ،تاج عالم برکی سمیت برکی قبیلے کے دیگر معززین اور نوجوانوں نے شرکت کی ۔


میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا 23جون کو کانیگرم میں برکی قبیلے کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا جس میں متفقہ طور پر pk 113 الیکشن کے حوالے سے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔


میٹنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے pk 113کے آذاد امیدوار عارف برکی نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا الیکشن لڑنے کا مقصد اپنے قوم میں اتفاق و اتحاد کا قیام ہے ۔قوم جو بھی فیصلہ کریں وہ میرے لیے قابل قدر ہوگا ۔


ایک چھوٹے سے پیغام پر ڈیرہ اسمعیل خان میں مقیم میرے قوم کے معززین کا یہاں آمد اور میرا حوصلہ افزائی کرنااس بات کی دلیل ہے کہ برکی قبیلے کے درمیان پائے جانے والے تمام تر اختلافات کا آج خاتمہ ہوا جو کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے اور میں اگر الیکشن ہاروں یا جیتوں یہ میری جیت ہے ۔

انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ 23جون کو کانیگرم کے مقام پر برکی قبیلہ ایک تاریخی اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریگا ۔23 جون کو قوم کی مشاورت سے مشران پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے گی جس کے بعد باقاعدہ طور پر منظم انداز میں الیکشن کمپین کو آگے بڑھایا جائے گا ۔


واضح رہے کہ اگر برکی قبیلہ متفقہ طور پر عارف برکی کی حمایت کرنے کا اعلان کرتا ہے تو عارف برکی ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آسکتا ہے ۔عارف برکی قبیلے سے صوبائی انتخابات میں حصہ لینے والا واحد امیدوار ہے ۔