محسود قبائل کا حکومت کو اسلام اباد تک پیدل مارچ کرنے کی دھمکی

6dbb6b9b-c271-44d6-8aa8-2803248a1e16-1.jpg

اپریشن کے دوران محسود قبائل کوتباہ حال مکانات کے معاوضوں کی فوری ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں اسلام اباد تک پیدل مارچ کرنے کی دھمکی .

حکومت ملک وقوم کی خاطر طرح طرح کے مصائب برداشت کرنےوالے قبائلی عوام کیساتھ دوبارہ ابادکاری کے نام پر بھونڈا مذاق ترک کیا جائے آپریشنوں کے دوران قبائلیوں کے تباہ حال مکانات کے معاوضوں کی ادائیگی میں بلا وجہ تاخیر سے کام لیا جا رہا ہے .

ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی مولانا جمال الدین محسود نے مکانات کے معاوضوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹانک میں منعقدہ احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ تباہ حال مکانات کے نقصانات کا تخمینہ لگانے والی سروے ٹیموں نے ڈیڑھ دوسال قبل متعدد علاقوں کے مکانات کے سروے کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے .

مگر عوام تاحال مکانات کے معاوضے کی رقوم سے اب تک محروم چلے آرہے ہیں اسی طرح درجنوں گاﺅں اب بھی سروے کے عمل سے تاحال محروم ہیں انہوں نے حکومتی سست روی اور ناقص رویے پر افسوس اور حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈی پیز کے معاوضے کے نام پر انیوالی45ارب روپے کی خطیررقم حکومتی اکاﺅنٹ میں پڑی ہے .

ایم این اے کا کہنا تھا کہ محسود قبائل کو انکے مکانات کے سروے کے معاوضوںکی فوری ادائیگی نہ کی گئی تو محسود قبائل جنوبی وزیرستان سے اسلام اباد تک پیدل مارچ کریں گے اس موقع پر پی پی پی کے ندیم محسود،تاج ملوک سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔