جنوبی وزیرستان سول ملٹری لیزان کمیٹی بی ٹی ایف سروکئی کا زیر صدارت بریگیڈیئر رائے عاصم اجلاس منعقد ہو ا

53700349_932736896873243_1667350503815643136_n.jpg

جنوبی وزیرستان سول ملٹری لیزان کمیٹی بی ٹی ایف سروکئی کا زیر صدارت بریگیڈیئر رائے عاصم اجلاس منعقد ہو ا ، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سب دویژن سروکئی یوسف خان اور مختلف محکموں کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔

سول ملٹری لیزان کمیٹی کے نمائندوں کے علاوہ سول انتظا میہ کی جانب سے نامزد کئے جانے والے جنوبی وزیرستان سب ڈویژن سروکئی کے مختلف علاقوں مولے خان سرائے ،شہور،چگملائی ،الیمے ،پاستہ ،غرلمہ ،آس پاس ،نانو ،گژگنڑے ،غرغرائی ،اور سپلاتوئی کے قبائلی مشران اور نوجوانوں نے شرکت کی ۔

لیزان کمیٹی کے اس جرگہ میں تعلیمی اداروں کی بحالی کے ساتھ اساتذہ کی تعیناتی ،ہسپتال جیسے بنیادی ضروریات ،مواصلاتی نظام کی بحالی ،تباہ شدہ مکانات کی سروے میں مشکلات، بجلی ،پانی کی فراہمی،اور آنے والے دنوں میں علاقے میں ضروریات کے مطابق ترقیاتی کام زیر بحث لائے گئے ۔

سول ملٹری لیزان کمیٹی کے تمام ممبران اور علاقے کے مشران نے اپنے اپنے علاقے کے بنیادی مسائل اجاگر کئے اور انکے حل کے لئے تجاویز بھی پیش کئے گئے ۔جس پر سول انتظامیہ ،پاک فوج اور متعلقہ اداروں نے ان کے حل کیلئے یقین دہانی دی گئی.

سول ملٹری لیزان کمیٹی کے ممبران نے اجلا س کے دوران بتایا گیا کہ پاک فوج اور عوام کے درمیان رابط کی فقدان کو ختم کرنے اور عوامی مسائل پر گفتگو کرنے کے لئے سول ملٹری لیزان کمیٹی کے اس قسم جرگے خوش آ ئیند قرار دئیے اور ساتھ یہ بھی کہا کہ اس قسم کے پروگرامات کے ذریعے عوامی مسائل حل ہونگے ۔

سول ملٹری لیزان کمیٹی کے تمام ممبران نے سول انتظا میہ اور پاک فوج کا ان مسائل کے حل کیلئے اٹھانے والے اقدامات پر شکریہ ادا کیا