وزیراعلیٰ نے شمالی وزیرستان میں موبائل سروس کا افتتاح کردیا

image-20160706-814-1jt1j3b-1.jpg

شمالی وزیرستان میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ وزیر اعلی صوبہ خیبر پختون خواہ محمود خان۔مشیر وزیراعظم ناصر درانی۔اجمل وزیر۔

وفاقی وزیر مراد سعید اور سلیم تیمور جگھڑا نے میرانشاہ کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر انھوں نے کئی ترقیاتی منصوں کا اعلان کیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے میرانشاہ کے یونس خان سٹیڈیم میں ایک بڑا جلسہ کیا۔

جس میں مراد سعید اجمل وزیر اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے نے خطاب کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے تقریر میں کہا کہ یہاں میرے لئیے اعزاز کی بات ہے کہ وزیرستان میں وزیرستانیوں سے مخاطب ہوں ، اُن کا کہنا تھا کہ ہر پختون قبائل ہے اور ہر قبائل پشتون ہے .

اس موقع پروزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان کو مشکلات سے عمران خان نکالے گا ،اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب ھم نے ترقیاتی کا م کرنے ہیں، اللہ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہو صوبائی فنڈ قبائلی علاقوں پر خرچ ہونگے، کوئی کرپشن نہیں ہوگی سخت ایکشن لونگا،

اس موقع پراُنھوں نے کہا کہ اب قبائلی اضلاع کے بچوں کو بندوق کی بجائے قلم دینگے اور ٹاپ پوزیشن ہولڈر کو انعامات دینگے۔ ،لیویز اور حاصہ دار کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ ان کو صوبائی اختیار میں لائینگے، عوامی مطالبے پر اُن کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں بجلی کا مسئلہ حل کریں گے اورسکولوں و مساجد میں سولر سسٹم لگائے گے۔

روزگار کے حوالے سے محمود خان نے کہا کہ باہر سے بندہ نہیں آئے گا میرا وعدہ ہے نوکریانںمقامی لوگوں کو ملے گی ۔اُن کا یہ بھی کہناتھا کہ کرم تنگی ڈیم مقامی لوگوں کی مرضی کے بغیر نہیں بنے گا۔جون تک اسپتالوں کو سولرائیز کرکے تمام سہولیات فراہم کرینگے ، سود سے پاک قرضہ دینگے، ٹیکنیکل لوگوں کو باہر بھیجے گے ، یہاں منسٹر آئے گے لوگوں کی نشاندہی پر علاقے میں کام کرینگے