خیبرپختونخوا میں کونج کے شکار پرعائد پابندی ختم

6b989b8f-5de9-48cd-93b0-a41cc70ecbaa-1.jpg

خیبرپختونخوا حکومت نے کونج کے شکار پرعائد پابندی ختم کردی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف خیبرپختونخوا نے کونج کے شکار پر طویل عرصے سے عائد پابندی اٹھالی تاہم شکاریوں کو شوٹنگ لائسنس سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے جبکہ شوٹنگ لائسنس کے بغیر شکار کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

نئے حکم نامے کے بعد شکاری شکار کے موسم میں صرف 10 جوڑوں کا شکار کرسکتے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ایک کونج کا شکار صرف 300 روپے میں کیا جاسکتا ہے جبکہ شکاری کیمپ 5 ہزار روپے میں لگا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پائی جانے والی کونج اپنی خوبصوتی کے باعث دنیا بھرمیں مشہورہے۔