نئی دہلی:پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی وارننگ

51880971_2086447944767088_7183093615831285760_n-3.jpg

ھارت نے ریاست راجستھان آئے ہوئے پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی وارننگ دیدی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے ریاست راجستھان آئے ہوئے پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی وارننگ دیدی،پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بھی مشکلات بڑھ گئیں۔

راجستھان کے ضلع بیکانیر کی عدالت نے مسلمانوں پرہونے والے حملوں اوران کی املاک کونقصان پہنچائے جانے کے واقعات کے بعد پاکستانی شہریوں کے لیے حکم جاری کیا ہے۔بھارتی شہریوں سے کہا گیا کہ وہ پاکستانیوںکو ملازمت نہ دیں اور پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کا کاروبار ی تعلق بھی قائم کرنے سے اجتناب برتیں۔

اگلے ماہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمة اللہ تعالی علیہ کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے اجمیر شریف راجستھان جانے کے خواہشمند پاکستانی زائرین کے لیے بھی مشکل پیدا ہوگئی ہے۔

اس سلسلے میں بھارتی حکومت پاکستانی زائرین کی ویزا درخواستیں بھی مسترد کرسکتی ہے۔عرس تقریبات 7 سے 18 مارچ تک اجمیر شریف میں منعقد ہونی ہیں، پاکستانی زائرین نے وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کے توسط سے ویزا درخواستیں جمع کروارکھی ہیں۔