پشاور: طالبات نے پی ایس ایل میں اپنی پسندیدہ ٹیم بتادی

peshawer-zalmy.jpg

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا جادو لیگ کے شروع ہونے سے پہلے ہی عوام کے سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔

پشاور کی طالبات نے پشاور زلمی کو اپنی پسندیدہ ٹیم قرار دیتے ہوئے اس کے حق میں خوب نعرے بھی لگائے اور اس کی جیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

طالبات کی خواہش ہے کہ مستقبل میں خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل سپر لیگ کرایا جائے، تاکہ لڑکیوں کو بھی آگے آنے کا موقع ملے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل فور کا آج سے آغار ہورہا ہے۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا۔