زلمی پی ایس ایل کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، مصباح الحق

204e9999-131f-4c6f-9f39-50945b3af0fe-4.jpg

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے کھلاڑی مصبا ح الحق نے کہا ہے کہ زلمی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پشاور زلمی پی ایس ایل کے ہر سیزن میں نمایاں کارکردگی دکھاتی نظر آئی۔

مصباح الحق کا کہنا تھا پشاور زلمی کی پرفارمنس ہی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے 2 مرتبہ پی ایس ایل فائنل جگہ میں جبکہ بنائی جس میں سے ایک میں کامیابی بھی ملی۔

مصباح کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی ہمیشہ ہی محنت کرکے پوائنٹس ٹیبل پر اوپر آتی ہے۔پروگرام کی میزبان کی جانب سے مصباح سے سوال کیا گیا کہ ان کے لیے اس مرتبہ کونسی ٹیم ان کے لیے سب سے خطرناک ہوگی تو سابق کپتان نے پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کو ایک دوسرے کے برابر قرار دیا۔مصباح نے کہا کہ یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جس میں تمام ٹیموں کے خلاف ہی کھیلنے میں مزا آتا ہے اور تمام ہی ٹیمیں خطرناک ہیں۔