ڈسٹرک جنوبی وزیرستا ن کے کمپاونڈ ٹانک اوروانا میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

51081766_2063628297049053_8747894907802222592_n-2.jpg

جنوبی وزیرستان انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ریلی جنوبی وزیرستان ڈسٹرکٹ سے نکالی گئی اور محسودپریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنردلنواز وزیر،اسسٹنٹ کمشنر یوسف علی، سیکورٹی انچارج ظفر علی کر رہے تھے.

ریلی میں ایف ڈی ایم اے کوارڈینٹر سید عمر محسود،محسود قبائل کے سیاسی و سماجی جماعتوں کے مقامی قائدین،سرکاری افسران،مقامی صحافیوں،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے قائدین، علاقہ معززین ،سرکاری محکمہ جات کے اہلکاروں اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی,

اس موقع پرشرکائے نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے شرکائے کی جانب سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجتی کی گئی اور ریلی کے اختتام پر بھارت کے کشمیر پر ناجائز قبضہ سے آزادی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اسی طراح جنوبی وزیرستان ہیڈ کوارٹر وانا میں بھی کشمیرڈے کی حالے سے وانا سیاسی اتحاد نے اور شہریوں کی طرف سے ریلی کا انعقاد کیاگیاجس میں سیاسی پارٹیز سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ریلی یوم یکجہتی کشمیریوں کے حق میں امن چوک سے شروع ہو کر پورے وانا بازار کا چکر لگا کر ڈیرہ چوک پر اختتام پزیر ہوگئی.

ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر، سیاسی اتحاد کے صدر سیف الرحمان سمیت سیول سوسائٹی کے علاوہ سماجی سیاسی و مذہبی شخصیات شامل ہو ئے ریلی کے شرکا نے کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے اور شرکائے کی جانب سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجتی کی گئی اور ریلی کے اختتام پر کشمیر بھائی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس دوران لیویز فورس کی بھاری اہلکار بھی موجود ہیں۔