جنوبی وزیرستان سیکورٹی فورسز نے تین چیک پوسٹوں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کی

froce-pic-1.jpg

جنوبی وزیرستا ن و انامیں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور غیرملکی سامان کے کاروبار کر نے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی
تنائی،گل کچھ اور اینزر چینہ چیک پوسٹوں پر لیویز اور خاصہ دار فورس تعنیات کر دیئے گیئے۔

جنوبی وزیرستان اسسٹنٹ کمیشنر وانا فہیداللہ کی ہدایت پر گزشتہ روز نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور غیرملکی سامان کے کاروبار کر نے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کیے گی۔

جس میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے غیرقانونی دھندوں میں ملوث سمگلر عبدالرحیم خان نامی شخص کو توئے خلہ ڑوب با ڈ ر پر گرفتار کرلیاگیا۔گزشتہ کئی مہینوں سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور غیرملکی سامان کا کاروبارعروج پر پہنچ چکاتا۔

عبدالرحیم خان نامی شخص نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو غیرقانونی طریقے براستہ انگوراڈہ پر سمگلنگ کرکے پاکستان لاتا اور ڑوب،گومل کے ر استہ ملک کے مختلف شہروںمیں لے جاتاتھا ۔ سیکورٹی فورسز نے تین داخلی اور خارجی چیک پوسٹوں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیں ۔

اسسٹنٹ کمیشنر وانا نے جنوبی وزیرستا ن کے تنائی،گل کچھ اور اینزر چینہ چیک پوسٹوں پر لیویز اور خاصہ دار فورس تعنیات کر دیے۔دوسری جانب تنائی چیک پوسٹ پر پولیٹکل محرر امیرحمزا نے کاروائی کر تے ہو اےک گاڑی سے غیرملکی سمگلنگ شودا مال سمیت گاڑی اور ڈرائیور گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاگیا۔

لیویز فورس کے نوجوانوں نے گنے تنائی ،انجر اور گل کچھ کی چیک پوسٹوں کا باقاعدہ چارج سنبھالیا۔پولٹیکل محرر واناامیر حمزہ کے مطابق ایک ہفتے کے اندر ہیڈکواٹر وانا کی تمام چیک پوسٹوں پر لیویز فورس تعینات کی جائیگی ۔

اسسٹنٹ کمیشنر فہیداللہ نے میڈیاسے بات کرتے ہوں کہا کہ وانا کے تمام چیک پوسٹوں پر ائندہ چند دنوں میں لیویز اور خاصہ دار فورس چوبیس گھنٹے کام کے لیے تعنیات ہوں گے اور مذکورہ تمام چیک پوسٹوں پر غیرملکی سامان اور دیگر سمگلینگ پر سخت پابندی ہوگی۔خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت قانونی کاروائی ہوگی اور حوالے شدہ چیک پوسٹوں پر عوام کو مکمل سہولت دی جائیگی۔