افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، 8 افراد جاں بحق ،غیرملکی خبر ایجنسی

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا جس میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کے وقت مذہبی رہنماؤں کااجلاس جاری تھا۔

کا بل پولیس کے ترجمان کاکہنا ہے کہ لوئیہ جرگہ کے بعد علما واپس جا رہے تھے کہ دھماکا ہوگیاجس میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔غیرملکی خبر ایجنسی نے کابل دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں دھماکااس وقت ہو ا جب وہاں مذہبی رہنماؤں کااجلاس جاری تھا۔